Awam k lae khuskhabri

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پیٹرول کی قیمت میں
کمی کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی ہدایت کردی۔
ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لیا اور قیمتوں میں فوری کمی کا حکم جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فنانس ڈویژن کو  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کاحکم دیا جس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی میں کمی کر کے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں10روپےکمی کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے آئل اینڈ گیس اتھارٹی کی سفارش پر چند روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے 58 پیسے کا اضافہ کیا جس کے بعد فی لیٹر قیمت 100 روپے دس پیسے تک پہنچ گئی تھی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 21 روپے 31 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد فی لیٹر کی قیمت 101 روپے 46 پیسے تک پہنچی جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 23 روپے پچاس پیسے اضافے کے ساتھ 59 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 17 روپے 84 پیسے اضافے کے بعد 55 روپے 58 پیسے تک پہنچی۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق 26 جون کی رات12 بجےسے شروع ہوا۔

Comments

Popular posts from this blog

Karachi Biryani Always Best And Tasty Food Allover

Netflix series Delhi Crime wins International Emmy for Best Drama